ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر تحلیل ہوگیا

نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر تحلیل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں نیب مقدمات کی سماعت کرنیوالا دورکنی بنچ ایک بار پھر تحلیل ہوگیا، جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی نیا بنچ 5 اگست سے نیب سمیت دیگر فوجداری مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ہائیکورٹ میں اس وقت موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں اور عدالت عالیہ کے ججز اپنے شیڈول کے مطابق چھٹیوں پر جارہے ہیں۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کےعدالتی چھٹیوں پر جانے کے باعث نیب کیسز کی سماعت کرنیوالا بنچ ایک بار پھر تحلیل ہوگیا اور چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر شاہ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کیا ہے۔

روسٹرکے مطابق پرنسپل سیٹ پر 5 اگست سے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فاروق حیدر بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔ یہ دو رکنی بنچ 9 اگست تک نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے نیب کیسز کی سماعت کرنیوالا دو رکنی بنچ پھر تحلیل کرکے نیا ڈویژن بنچ تشکیل دیا جائے گا۔