ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمان مزاری و ہادی علی کیس: عدالت کی جیل حکام سے رپورٹ طلب

ایمان مزاری و ہادی علی کیس: عدالت کی جیل حکام سے رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف زیرو پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، تاہم ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ملزمان کو پیش نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔