ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں عید ملن تقریب؛محنت کشوں میں انعامات کی برسات

دبئی میں عید ملن تقریب؛محنت کشوں میں انعامات کی برسات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی میں عید ملن پارٹی کے دوران محنت کشوں میں گاڑیاں، سونے اور پیسوں کی بے شمار تقسیم کی گئی۔

 دبئی کے علاقے العویر میں 2  روزہ عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دبئی امیگریشن کے اعلیٰ ترین حکام نے محنت کشوں کے ساتھ عید منائی۔تقریت میں محنت کشوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں، موسیقی اور ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے  جبکہ عید ملن میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

 تقریب میں محنت کشوں کو خصوصی عیدی کے طور پر گاڑیاں، سونے کی اینٹیں، اور ائیر ٹکٹس دیے گئے، جس نے خوشی کے رنگوں کو مزید بڑھا دی۔ اس موقع پر محنت مشقت کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو دبئی امیگریشن کے حکام نے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

دبئی امیگریشن (جی ڈی آر ایف اے) کے میجر جنرل عبید مہیر بن سرور اور کرنل عمر مطر المزینہ نے محنت کشوں کا شکریہ ادا کیا ان کو دبئی کی ترقی کا بنیادی شراکت دار قرار دیا۔