ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کا ٹری ٹرانسپلانٹرز کی منتقلی پر بھاری فیسیں وصول کرنے کا فیصلہ

پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کا ٹری ٹرانسپلانٹرز کی منتقلی پر بھاری فیسیں وصول کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب: پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے کمرشل بنیادوں پر شہریوں کو ٹری ٹرانسپلانٹرز کی منتقلی کی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی جانب سے اس فیصلے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

پی ایچ اے نے فی درخت منتقلی کے لئے 25 ہزار روپے فیس مقرر کی ہے جبکہ مشین موومنٹ اور ٹرانسپورٹیشن چارجز 500 روپے فی کلو میٹر ہوں گے۔ ایک سے زائد درختوں کی منتقلی پر ٹرانسپورٹیشن چارجز 20 ہزار روپے ہوں گے۔

اس نئے فیصلے کے تحت پی ایچ اے مفت سروس کی بجائے اس ضروری سہولت سے بھی مالی فائدہ حاصل کرے گا۔