سٹی42: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے "قطر گیٹ" سکینڈل کی تحقیقات کے دوران گرفتار کئے گئے اپنے دو ساتھیوں کو "یرغمالی" قرار دیا تو ان پر مزید تنقید شروع ہو گئی۔ نیشنل یونٹی کے چیئرمین بینی گینٹز نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس دعوے کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ قطر گیٹ اسکینڈل میں پولیس کے زیر حراست ان کے دو سینئر ساتھیوں کو "یرغمال بنایا جا رہا ہے۔
'صرف منقطع': بینی گینٹز نے حماس کی قید میں پھنسے ہوئے یرغمالیوں سے، آج ہی حراست میں لیے گئے نیتن یاہو کے معاونین کا موازنہ کرنے پر نیتن یاہو پر تنقید کی.
بینی گینتز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب نیتن یاہو کے پولیس کی پوچھ گچھ بھگتنے کے بعد دیئے ویڈیو بیان پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا، "جب کہ آپ پوچھ گچھ کے لیے اپنا وقت خالی کرتے ہیں،(اس وقت) 59 یرغمالی سیکنڈوں کی گنتی کر رہے ہیں" ۔
کچھ دیر پہلے پولیس نے اٹارنی جنرل کے حکم پر وزیراعظم نیتن یاہو کے دو قریبی معاونوں کی قطر گیٹ سکینڈل میں گرفتاری کے بعد اٹارنی جنرل گیلی بہارو نے پولیس کو خود وزیراعظم سے بھی گواہی ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تو ، پولیس نے نیتن یاہو کو طلب کر لیا، پولیس کی پوچھ گچھ بھگتنے کے بعد نیتن یاہو نے اپنے حامیوں کے لئے ایک ویڈیو بیان بنا کر ٹیلی گرام پر ریلیز کیا جس میں نیتن یاہو نے کہا کہ "جب پولیس نے انہیں بتایا کہ انہیں اپنے معاونین کے خلاف مقدمے میں گواہی دینے کی ضرورت ہے تو انہوں نے فوری طور پر اس کے لیے وقت نکال دیا۔"
اس "وقت نکالنے" اور اپنے معاونوں کے لئے لفظ "یرغمالی" بولنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے بینی گینتز نے اس کا موازنہ حماس کی قید میں پھنسے وہئے یرغمالیوں کے حالات سے کیا اور کہا، "ہمارے یرغمالی، جنہیں آپ کی حکومت میں اغوا کیا گیا تھا - وہ وہ نہیں ہیں جنہوں نے جنگ کے دوران قطر کے ساتھ (غیر قانونی طور پر) کام کیا تھا اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے ایک دن کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، بلکہ وہ وہ لوگ ہیں جو 542 دنوں سے سرنگوں میں دشمن کے ساتھ پڑے ہیں"۔
بینی گینتز ایک جامع ڈیل کا مطالبہ کرتے ہوئے جو تمام یرغمالیوں کو گھر لے آئے،مزید کہتے ہیں ، "وزیراعظم — آپ منقطع ہیں۔ یہ لوگ ایک ایسے رہنما کے مستحق ہیں جو اپنا پورا شیڈول صاف کرے، (یرغمالیوں کی رہائی کی خاطر حماس کے ساتھ مذاکرات کیلئے) مذاکراتی ٹیم کے ارکان کو بلائے، اور انہیں ایک کام دے: تمام مغوی (یرغمالیوں) کی واپسی کا معاہدہ،"