ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رپورٹ میں کہاہے کہ کل اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور شام یا رات میں بارش کا امکان ہے ،ادھرخیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد ،وزیرستان،بنوں اور ڈی آئی خان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، جھنگ ، خانیوال، اوکاڑہ، ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد، قصور، بھکر،لیہ،جوہر آباد اور لاہور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کوئٹہ،ژوب،زیارت اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سندھ کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ادھر کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔