ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سراج الحق کا وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلی فونک رابطہ

سراج الحق کا وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلی فونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ،کورونا وائرس سے بچاﺅ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جماعت اسلامی کے کرونا وائرس اور اس کے تدارک کے حوالے سے مختلف سیاسی قائدین سے رابطے جاری ہیں۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کورونا وائرس سے بچاﺅ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن آزاد کشمیر کی عوام اور حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔راجا فاروق حیدر اور حفیظ الرحمن نے الخدمت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعاون پر امیر جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer