(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے، سردار فتح محمد کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جان بنر نہ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والدسردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے، سردار فتح محمد کو دل کا دورہ پڑا, دل کی تکلیف کے باعث سردار فتح محمد کو فوری طور پر تونسہ ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ خالق حقیقی سے جان ملے، مرحوم کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سےاظہار افسوس کیا گیاہے ۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےایوان وزیراعلی میں سردارعثمان بزدار سےملاقات کی،گورنر پنجاب نے وزیراعلی سےانکے والد کی وفات پراظہار تعزیت کیا،چودھری محمد سرورکا کہناتھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعلی اورانکی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں اللہ تعالیٰ مر حوم فتح محمد بزدار کوجنت الفر دوس میں اعلی مقام عطاء فر مائے.
سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور( ق)لیگ کےصدرچودھری شجاعت حسین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے والد کے انتقال پر اظہار ِافسوس کیا گیا ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مرحوم ایک سادہ اور شریف انسان تھے ان کی سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،دکھ کی اس کھڑی میں وہ اور ان کاپورا خاندان وزیر اعلی کے ساتھ کھڑا ہے ۔
جبکہ چودھری شجاعت حسین،چودھری مونس الہیٰ اور چودھری سالک حسین کی جانب سے بھی سردار عثمان بزدار سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے,وزیراعلیٰ پنجاب کے والد کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے تونسہ شریف میں ادا کی جائے گی،واضح رہے کہ سردارفتح محمدبزدار3بارایم پی اےرہ چکے ہیں.