لبرٹی چوک پر گاڑی اُلٹ گئی

لبرٹی چوک پر گاڑی اُلٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) تیز رفتاری ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے ہر روز کوئی نہ کوئی تیز رفتاری سے یا تو اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے یا کسی دوسرے کی جان لے لیتا ہے لیکن اس کے باوجود ہم  ان المناک حادثات سے عبرت حاصل نہیں کرتے۔ 

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پودا لگائیں، مری کی مفت سیر کریں، محکمہ جنگلات کی شاندار آفر

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں تیزرفتاری کے باعث  ایک اور ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے،  ایم ایم عالم روڈ سے آنے والی گاڑی برق رفتاری کے باعث لبرٹی چوک پر الٹ گئی، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا، معمولی چوٹیں آئی ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد عمران کی بھتیجی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز کینال روڈ پر  تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق  اور دو افراد زخمی ہوئے  جبکہ مغلپورہ بیجنگ انڈرپاس  پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار انڈر پاس کی دیوار سے ٹکرا کر  زندگی کی بازی ہار گیا۔