ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کرکٹر بھی منسٹر بن گیا

 City42, Azhar ud Din, Cricketer in politics, City42
کیپشن: file photo وضع دار کرکٹر محمد اظہر الدین تلنگانہ سٹیٹ میں پہےل مسلمان منسٹر کی حیثیت سے کابینہ مین شامل ہو گئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سابق کرکٹر کو صوبائی کابینہ مین وزارت مل گئی۔

پڑوسی ملک میں ریٹائرڈ کرکٹر محمداظہرالدین سیاست میں آ گئے۔ انہوں نے اپنی آبائی ریاست تلنگانہ میں سیاست کا آغاز صوبائی حکومت کا وزیر بن کر کیا ہے۔ ان کی وزرت کی ْخاص بات یہ ہے کہ یہ تلنگانہ کی نئی نئی بنی ریاست میں کسی ملسمان کے وزیر بننے کا پہلا موقع ہے۔ 

Caption   محمد اظہرالدین نےجمعہ کو بھارتی ریاست تلنگانہ کی ریاستی حکومت کی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف اٹھا لیا—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہرالدین ریاست تلنگانہ کی کابینہ میں شامل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  محمد اظہرالدین نےجمعہ کو  بھارتی ریاست تلنگانہ کی ریاستی حکومت کی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف اٹھا لیا، یوں ان کے سیاسی کیریئر کی نئی اننگز کا آغاز ہوگیا۔

حلف برداری کی تقریب راج بھون، حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر جِشنو دیو ورما نے ان سے  عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

اس موقع پر محمد اظہرالدین کے بیٹے اسدالدین، جو حال ہی میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں، بھی تقریب میں شریک تھے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق یہ توقع کی جا رہی ہے کہ  محمد اظہرالدین کو اقلیتی بہبود کی وزارت دی جائے گی۔

 محمد  اظہرالدین تلنگانہ میں2023 میں قائم ہونے والی کانگریس حکومت کی کابینہ میں پہلے مسلم وزیر ہیں۔

واضح رہے کہ 62 سالہ  کانگریس رہنما محمد اظہرالدین کی کابینہ میں شمولیت جوبلی ہلز اسمبلی کی نشست کے 11 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے چند روز قبل عمل میں آئی ہے، جہاں مسلم ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مبصرین کی طرف سے اظہرالدین کو  تلنگانہ  کی کابینہ میں شامل کرنے کے  فیصلے کو  مسلم ووٹرز سے رابطہ مضبوط کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی کے رہنماؤں کو اظہر الدین کے منسٹر بن جانے سے خوب مرچیں لگ رہی ہیں۔ انہوں نے اظہر الدین کے منسٹر بننے پر بے سر و پا   تنقید  کی ہے۔

تلنگانہ  میں بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ نے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ  پارٹی نے چیف الیکٹورل آفیسر کے پاس شکایت درج کروائی ہے،جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اظہرالدین کو وزیر بنانا ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔