ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ لا ہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ /دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوب مشرقی /ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے ۔