ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں اگلے تین روز گرمی پڑنے کا امکان

شہرِ قائد میں اگلے تین روز گرمی پڑنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں اگلے تین روز کے دوران درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن نے24 گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب حرکت کی ہے۔ سسٹم کراچی سے تقریباً 712 کلومیٹر اور بھارتی گجرات سے 330 کلومیٹر دور ہے تاہم پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ سسٹم کمزور ہونے کا امکان ہے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں میں مزید کمی آئےگی جب کہ شمال مشرق سے ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ شہرِ  قائد میں اگلے 3 روز کے دوران درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔