ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی عمرہ ویزا پالیسی کا اعلان کردیا گیا، بڑی تبدیلیاں

نئی عمرہ ویزا پالیسی کا اعلان کردیا گیا، بڑی تبدیلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نےعمرہ ویزا سے متعلق اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب عمرہ ویزا اجراء کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزاخود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ یہ نیا ضابطہ اگلے ہفتے سے نافذ العمل ہوگا۔

عرب کے مقامی نیوز چینل کے مطابق نئے قانون کے تحت ویزا کی ابتدائی مدتِ کار یعنی داخلے سے قبل کی مدت تین ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کر دی گئی ہے۔ تاہم، سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح تین ماہ کا وقت ہی ملے گا۔

یہ اقدام بڑھتی ہوئی عمرہ زائرین کی تعداد کو منظم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے اختتام اور موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

نیشنل کمیٹی برائے عمرہ و زیارت کے مشیر احمد بجعفر کا کہنا تھا کہ وزارت کا یہ فیصلہ انتظامی بہتری اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے،  نئے نظام سے حکام کو زائرین کی آمد و رفت پر بہتر نگرانی اور سہولتوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق، رواں عمرہ سیزن کے آغاز یعنی جون کے اوائل سے اب تک دنیا بھر سے 40 لاکھ سے زائد زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، یہ تعداد پچھلے سیزنز کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے اور صرف پانچ ماہ میں ہی غیر معمولی پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔