عابد چوہدری: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، لاہور ٹریفک پولیس نے پارکنگ پلان جاری کر دیا۔ ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالہ سے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے، ٹریفک پولیس لاہور نے پارکنگ پلان جاری کر دیا۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ہونےدیں گے۔ 20 فورک لفٹرز،04 بریک ڈاؤنز ہونگی جو ہر وقت تیاررہیں گی۔
پارکنگ گلبرگ کالج
فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے۔
لبرٹی پارکنگ
ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکاء حسین چوک یا شیر پاو برج سے ھوتے ھوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔
سن فورٹ ہوٹل پارکنگ
مغل پورہ، گڑھی شاھو سے آنے والے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ھوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، تمام سڑکیں بشمول مال روڈ جیل روڈ کینال روڈ ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی۔
فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
شہری رانگ پارک ہرگز نہ کریں اور مقرہ پارکنگ سٹینڈز میں اپنی گاڑی پارک کریں، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا۔