ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی کو بڑی کامیابی، اہم رہنما نے شمولیت کا اعلان کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

 سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیر رہنما آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ 

ملاقات میں غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔