ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا پھر برقرار رکھنے کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم کریں گے۔

  کئی روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں زیرگردش ہیں جن کے بارے میں آج حتمی فیصلہ ہو جائے گا، تیل کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھائے جانے کا امکان ہے،اس سے قبل میڈیا میں موجود خبروں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کی فی لٹر کمی متوقع ہے،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا،اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔

 اوگرا  کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔ سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد انوار الحق کاکڑ  قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔