باؤنسر سے زخمی ہونے والے بیٹر اور حارث کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 باؤنسر سے زخمی ہونے والے بیٹر اور حارث کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ میں   فاسٹ بولر حارث رؤف کے باؤنسر سے زخمی ہونے والے نیدرلینڈز  کے بیٹر اور حارث کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

گزشتہ روز پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں  حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈز کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔گیند لگنے کے بعد بیس ڈی لیڈ کی آنکھ کے نچلے حصے سے خون بہنے لگا اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔اسی حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حارث کو ڈی لیڈ سے ملاقات کرتے اور ان کی خیریت دریافت کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی لیڈ اور قومی بولر ایک دوسرے کی جانب مسکراتے ہوئے بڑھے اور حارث نے انہیں گلے لگایا۔

Ansa Awais

Content Writer