ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناءاللہ کا شیخ رشید کو مشورہ

رانا ثناءاللہ کا شیخ رشید کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں کا وزیرریلوے شیخ رشید کو مشورہ ، شیخ رشید ایاز صادق کے بجائے ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھے تاکہ حادثات نہ ہوں، ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھتے تو سینکڑوں مسافر جاں بحق نہ ہوتے۔
رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ شیخ رشید ریلوے کے 50 ارب خسارے پر نظر رکھے جو خطرناک اشار ے کررہا ہے، شیخ رشید کی ساری زندگی اشاروں پر گزری ہے،دیکھنا ہے تو مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے اشارے دیکھو جبکہ دیکھنا ہے تو ٹماٹر، روٹی، آٹا اور چینی کی قیمت کے اشارے دیکھو۔

انہوں نے کہاکہ غیر ملکی ایجنڈے کے لئے فارن فنڈنگ کے اربوں کھربوں آئے، پاکستان میں تباہی کے لئے فارن فنڈنگ کس کے اشارے پر ہوئی؟ ریکارڈ سامنے آئے تو قوم کو پتہ چل جائے، عمران نیازی اور اس کے چپڑاسی کو عوام کے اشارے نظر نہیں آرہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer