ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مولانا پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘‘

’’مولانا پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراطلاعات اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مولانا کو آزادی مارچ سے کچھ نہیں ملے گا، لیکن وہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے میں ضرور کامیاب ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب میاں اسلم اقبال نے آزادی مارچ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان میں موجود مودی لابی ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ مولانا کے آزادی مارچ کا مقصد کرپٹ مافیا اور منی لانڈررز کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ فضل الرحمن ملک کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ڈنڈوں اور مسلح جتھوں کیساتھ احتجاج مہذب معاشروں میں زیب نہیں دیتا۔ مولانا نے مسلح جتھے دکھا کر ملک کو بدنام کیا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر طے کر رہا ہے اور یہی بات اپوزیشن کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔