ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کے لواحقین کیلئے اہم اعلان

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کے لواحقین کیلئے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی بیوہ اور بچوں کے لیے بڑا فیصلہ، دوران سروس وفات پانے یا شہید ہونے والے ملازمین کے ایک بچے یا بیوی کو ریگولر بنیادوں پر سرکاری نوکری دی جائے گی۔     

حکومت کی طرف سے دوران سروس وفات پانے یا شہید ہونے والے ملازمین کے ایک بچے یا بیوی کو ریگولر بنیادوں پر سرکاری نوکری دی جائے گی۔ سرکاری نوکری پنجاب سول سرونٹ کے رولز 17 اے کے تحت دی جائے گی۔ پنجاب سروس کمیشن یا مساوی بورڈ میں نوکری کے لیے اہل قرار دینے پر گریڈ 6 سے اوپر کی سیٹ پر ٹیسٹ اور انٹرویو میں 10 اضافی نمبر بھی دئیے جائیں گے۔

سرکاری ملازمین کے وفات پر ان کے اہلخانہ کو محکمے کے بغیر اعتراض کے گریڈ 1 سے گریڈ 11 کی نوکری بھی مل سکے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے باقاعدہ منظوری دے دی۔