(سٹی 42) لاہور ایک بار پھر احتجاج اور دھرنوں کی زد میں آگیا۔ حکومت پنجاب نے ایل ٹی سی بس اور میٹرو بس سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کررہے ہیں۔حکومت پنجاب نے حالات کے پیش نظر ایل ٹی سی اور میٹرو بس سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔