پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ , ایل ڈبلیو ایم سی نے میچز سے قبل صفائی انتظامات سنبھال لیے

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ , ایل ڈبلیو ایم سی نے میچز سے قبل صفائی انتظامات سنبھال لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ میلہ سجنے کو تیار , ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی پلان جاری اور ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں نے ٹی ٹونٹی میچز سے قبل صفائی انتظامات سنبھال لیے.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونیوالے میچز سے قبل قذافی سٹیڈیم میں انکلیوژرز کی صفائی دھلائی کا سلسلہ جاری ہے۔200 سے زائد ورکرز، 5 سے زائد واشرز، منی ڈمپرز دو شفٹوں میں تعینات ہیں۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ انکلیوژرز کی صفائی دھلائی دن اور رات کی شفٹوں میں جاری ہے اور آج شام تک تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی مکمل کر لی جائے گی اور میچز کے دوران 70 اضافی ورکرز قذافی کے آوٹر رنگ میں تعینات کیے جائیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 سے 27 اپریل تک لاہور میں جاری رہنے والے ٹی ٹونٹی میچز کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔