ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنجروال: بیوی کے قتل کے الزام میں برطرف پولیس اہلکار گرفتار نہ ہوسکا

ہنجروال: بیوی کے قتل کے الزام میں برطرف پولیس اہلکار گرفتار نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:بیوی کو قتل کرنے کا الزام ،ہنجروال پولیس اپنے پیٹی بھائی کو گرفتار نہ کر سکی،محکمے سے برطرف پولیس کانسٹیبل عامر پر بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ شمائلہ کے لواحقین نے تھانہ ہنجروال میں 3 روز قبل درج کرایا ہے۔شمائلہ کی 3 روز قبل زہریلی چیز کھانے سے موت ہو گئی تھی۔

لواحقین نے خاوند سابق پولیس کانسٹیبل عامر ، بہن جمیلاں اور رشتے دار شہزاد کیخلاف درج کروایا تھا۔لواحقین نے شوہر پر زہر دے کر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

 تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ  پولیس نے شہزاد کو حراست میں لے رکھا ہے۔مرکزی ملزم عامر تاحال مفرور ہے۔