ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کے لئے بڑا ریلیف ، وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

 لاہور ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کے لئے بڑا ریلیف ، وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کے لئے بڑا ریلیف ,جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کے وارنٹ گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحصیلدار ماڈل ٹاؤن کا ناصرہ اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا،جسٹس خالد اسحاق نے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی اور درخواست منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ،،تحصیلدار ماڈل ٹاؤن نے 2022 کو زرعی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، جس پر ہائیکورٹ نے تحصیلدار ماڈل ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری کا حکم 2022 میں ہی معطل کردیا تھا ، درخواست گزار جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا اسلام آباد میں زرعی رقبہ الاٹ شدہ ہے، قانون کے مطابق اس پر زرعی ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوتا ، 96600 روپے زرعی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ، درخواست میں عدالت سے تحصیلدار ماڈل ٹاؤن کی جانب سے زرعی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ، پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکا۔

Ansa Awais

Content Writer