ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کےخلاف درخواست 3 جون کو سماعت کے لئے مقرر

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کےخلاف درخواست 3 جون کو سماعت کے لئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کےخلاف درخواست 3 جون کو سماعت کے لئے مقرر کردی ۔

جسٹس شجاعت علی خان ،شہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پر 3 جون کو سماعت کریں گے ،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے،درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف 7 اپریل 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،درخواستگزار کو عدالت سے رجوع کئے تین سال ہوچکے ہیں ، ذرائع کے مطابق کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کےعہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں ، لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ، درخواست میں عدالت سے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer