ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے ویزا پراسیسنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ 2 جون 2025 سے صرف وہی درخواست گزار ویزا سینٹر میں داخل ہو سکیں گے جن کے پاس تصدیق شدہ بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ کوڈ ہوگا۔
درخواست گزاروں کیلئے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:
2 جون کے بعد صرف وہی درخواست گزار ویزا سینٹر میں داخل ہو سکیں گے جن کے پاس درست اپوائنٹمنٹ کوڈ موجود ہوگا۔
ایمبیسی آنے سے پہلے تمام درخواست گزاروں کو بینک الفلاح کی کسی بھی شاخ میں69 امریکی ڈالر کی ناقابل واپسی فیس جمع کروانی ہوگی۔
اپوائنٹمنٹ کے وقت،اصل بینک رسید کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات اور آن لائن ویزا درخواست کے دوران اپلوڈ کی گئی دستاویزات کی فوٹو کاپیاں لانا لازمی ہیں۔
جن درخواست گزاروں نے آن لائن ویزا درخواست مکمل کی ہے مگر اپوائنٹمنٹ کوڈ موصول نہیں ہوا، وہ EIMASS ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔اس حوالے سے مندرجہ زیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے +971 2 418 6999۔
مختصر تصدیقی عمل کے بعد، اپوائنٹمنٹ کوڈ درخواست گزار کے ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج دیا جائے گا۔
اپوائنٹمنٹ کوڈ موصول ہونے کے بعد، پورٹل پر جا کر اپنی اپوائنٹمنٹ کی تاریخ اور وقت حاصل کریں۔(رابطہ ایڈریس EIMASS کے ذریعے فراہم کیا جائے گا)
پورٹل پر آپ کو اپنا پاسپورٹ نمبر اور اپوائنٹمنٹ کوڈ درج کرنا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ سسٹم صرف ویزا درخواست کے بائیومیٹرک اور دستاویزات کی تصدیق کیلئے ہے۔
تمام درخواست گزاروں/ شہریوں سے گزارش ہے کہ ان نئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ویزا پراسیسنگ کو بروقت اور خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔
مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے یو اے ای ویزا سینٹر ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔