ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جی جی اور بیلا حدید کی  سوتیلی بہن منظرِ عام پر آ گئیں

 جی جی اور بیلا حدید کی  سوتیلی بہن منظرِ عام پر آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی سپر ماڈلز جی جی حدید اور بیلا حدید نے پہلی بار اپنی 23 سالہ سوتیلی بہن "ایڈن نکس" کے بارے میں انکشاف کیا ہے جو اب تک عوامی نظر سے اوجھل تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف دونوں ماڈلز نے حالیہ انٹرویو میں کیا۔جی جی اور بیلا کے مطابق ایڈن نکس نے اپنے سوتیلے والد کی وفات کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کروایا، جس کے بعد انہیں پتہ چلا کہ وہ دراصل فلسطینی نژاد محمد حدید کی بیٹی ہیں۔

ایڈن، محمد حدید اور ٹیری ہیٹ فیلڈ ڈل کے مختصر تعلق سے پیدا ہوئیں۔یہ تعلق اس وقت کا ہے جب بیلا اور جی جی کی والدہ یولینڈا حدید نے 2001 میں محمد حدید سے طلاق لی تھی۔ایڈن نے فلوریڈا میں پرورش پائی اور 19 سال کی عمر میں والد کی موت کے بعد اپنے اصل نسب کی کھوج شروع کی۔
تحقیقات کے بعد ان کا رابطہ جی جی اور بیلا سے ہوا، جنہوں نے انہیں خاندان میں خوش آمدید کہا۔دونوں ماڈلز نے ایڈن کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ مداحوں سے ایڈن کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب ایڈن ان دنوں نیویارک میں مقیم ہیں اور فیشن ڈیزائننگ، اسٹائلنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں سرگرم ہیں۔