ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسٹر اینڈ مس ورلڈ 2025، میا صدیق مس پاکستان، حسن عبداللہ مسٹر پاکستان منتخب

 مسٹر اینڈ مس ورلڈ 2025، میا صدیق مس پاکستان، حسن عبداللہ مسٹر پاکستان منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عادیہ ناز: لاہورمیں مسٹر اینڈ مس ورلڈ پاکستان 2025 کا انتخاب، مس پاکستان کا تاج میا صدیق کے سر سجا، حسن عبداللہ کو مسٹر پاکستان کا خطاب دیا گیا،ملکی و غیرملکی منتخب حسیناؤں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مقامی ہوٹل میں ہونیوالی رنگا رنگ تقریب میں اندرون اور بیرون ملک سے حسیناؤں کی شرکت, منتخب ہونے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

لاہور میں مسٹر اینڈ مس ورلڈ پاکستان2025 کی تقریب سجائی گئی, تقریب میں قومی و بین الاقوامی سطح پر منتخب ہونیوالے مسٹر اینڈ مس ورلڈ شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکارہ فرحانہ مقصود،رہنما پیپلزپارٹی سید حسن مرتضی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی,پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل میا صدیق کو مس پاکستان کا تاج پہنایا گیا۔

حسن عبداللہ کو مسٹر پاکستان کا خطاب دیا گیا، تقریب میں ڈاکٹر حفصہ احمد نے مس یونیورسل کا خطاب حاصل کیا، صبا چو دھری مس پاکستان سپریم قرار دی گئیں،حسیناؤں کا کہنا تھا ایسے پلیٹ فارمزخواتین کو مزید مضبوط بننے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔

اداکارہ فرحانہ مقصود کا کہنا تھا  ایسے مقابلوں سے صرف خوبصورتی نہیں ، بلکہ ہر طرح سے شخصیت کو جانچا جاتا ہے،ایونٹ آ رگنائزر سونیا خان کا کہنا تھا ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان ماڈلز کو عالمی سطح پر موقع فراہم کریں۔

شرکاء نے تقریب کے انعقاد کو خوب سراہا۔