بابر اور رضوان کی پڑھائی کرتے تصویر  سوشل میڈیا پر وائرل

بابر اور رضوان کی پڑھائی کرتے تصویر  سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس سکول کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں تاہم اس دوران کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز بابراعظم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن درج کیا،تصویر میں بابر کو صوفے پر لیٹے پیپر پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے تو دوسری جانب رضوان بھی اردگرد پیپر پھیلائے ان میں مصروف ہیں, اس پوسٹ کے کیپشن میں بابر اعظم نے لکھا کہ " یہ کیا ہورہا ہے ؟"

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

    اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جانے لگے، ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ" موج ، مستی اور تیاری۔"   ایک اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ" ایگزام کی تیاری۔"نواز نامی صارف نے بابر رضوان  کو پیغام دے ڈالا کہ "یہاں پر پہلی پوزیشن لینی ہے۔"  واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان  ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں، بابر اور رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-05-31/news-1685546372-1507.jpg