ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین کی تفصیل اور جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست

9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین کی تفصیل اور جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: 9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین کی تفصیل اور جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر سے 6 جون کو جواب طلب کرلیا.

جسٹس شہباز علی رضوی نے پی ٹی آئی سینیٹر زرقا سہروردی تیمور کی درخواست کی سماعت کی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ اور لاء افسر ستار ساحل پیش ہوئے۔فاضل جج نے پنجاب حکومت کے وکلاء سے کہا کہ آئی جی کہہ رہے تھے کہ ہم نے سب ڈیٹا اکٹھا کردیا ہے ،ایک کلپ میں سب مل جائے گا،آپ ڈیٹا لے آئیں ، کتنےنظر بند ، کتنے گرفتار اور کتنے رہا ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج ہوا، پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں نے بھی حصہ لیا ، مرد پولیس اہلکاروں نے خواتین کو گرفتار کیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

درخواست میں عدالت سے خواتین کا تحفظ، عزت یقینی بنانے ،تفصیلات فراہم کرنے، بے گناہ خواتین کی رہائی، تشدد کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔