ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی،مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کیلئے مقرر

پنجاب اسمبلی،مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: Election Commission
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر جمعرات 2 جون کو سماعت کریگا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن میں سماعت کرے گا۔

سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 3 خواتین، 2 اقلیتی نشستیں انہیں دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے بعد پارٹی پوزیشن کے تحت نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا ہے۔