ویب ڈیسک:سابق صدرآصف علی زرداری سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رہنماؤں نے آصف زرداری کوتحریری معاہدے سے متعلق یاددہانی کرائی۔ ملاقات میں ایم کیوایم نے شہری سندھ میں بلدیاتی افسران، بیوروکریسی سمیت ایڈمںسٹریٹر کراچی کے عہدے دینے پربھی بات کی ہے۔
ایم کیوایم نے سندھ کابینہ میں شمولیت سے متعلق وزارتوں کا معاملہ حل کرنے پرزوردیا، جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی وحیدرآبادکے لیے نئے بجٹ میں خصوصی فنڈزمختص کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ حکومت میں ایم کیو ایم پاکستان کی شمولیت اورصوبائی محکموں کے قلمدان، گورنرسندھ کی تقرری، بلدیاتی قوانین میں ترمیم سمیت میئرکواختیارات دینے سے متعلق مسودہ پربھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی سندھ حکومت میں شمولیت سے صوبے میں عوامی خدمت اورترقی کا عمل تیزہوگا، پیپلزپارٹی تمام جماعتوں کے مینڈینٹ کا احترام کرتی ہے، ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی وسیع ترقومی اورملکی مفاد میں تعاون جاری رکھیں گی۔
ملاقات میں ایم کیوایم رہنماؤں نے تمام ترحقائق کی روشنی میں کراچی اورحیدرآباد سمیت شہری سندھ کے مسائل حکمران جماعت کے سامنے رکھے، ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، بلدیاتی انتخابات اور بلدیاتی ایکٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیاجب کہ سابق صدرآصف علی زرداری نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کوتحریری معاہدے پرمکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔