ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
وفد میں سربراہ ایم کیو ایم و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم این اے مصطفی کمال شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں سندھ خصوصا کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےایم کیوایم کے وفد کو ان کے مسائل کے حل کے بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آپ کے ایشوز کے حل کیلئے ہر سطح پر پوری کوشش کروں گا۔ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو ذاتی اختلافات پس پشت ڈال کر وطن عزیز کا سوچنا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہی ملک کے گھمبیر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔