چیف سیکرٹری پنجاب سے پولیو اور سائٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات ، پولیو کے خاتمےکی کوشش

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : چیف سیکرٹری پنجاب سے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات,پولیو کے مکمل خاتمے تک مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں 18رکنی وفد کی قیادت پولیو اوور سائٹ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفر ائیلس نے کی۔ وفد نے پنجاب حکومت کے انسداد پولیو اقدامات کی تعریف کی اور وائرس کے مکمل خاتمے تک مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے پنجاب کردار ادا کرتا رہے گا ۔چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا صوبائی حکومت صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ انسداد پولیو مہم کیساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ سیکرٹری صحت علی جان اور انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر افضال بھی موجود تھے ۔

Ansa Awais

Content Writer