ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج زائرین کیلئے بری خبر،سعودی حکومت نےبڑی پابندی عائد کردی

حج زائرین کیلئے بری خبر،سعودی حکومت نےبڑی پابندی عائد کردی
کیپشن: Khana kaaba
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

حج برائے سال 2022 کے لیے سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہچنے والے عازمین حج کے لئے اس پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی ہے، عازمین حج کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور کردہ کورونا ویکسیین لگوانا لازمی ہے۔

سعودی عرب سفر کرنے سے 48 گھنٹے قبل عازمین حج کو منفی کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور پالیسی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے پر ایئر لائنز پر بھی سخت جرمانہ ہوگا، جبکہ حج آپریشن کے دوران ایئرلائنز کو دیئے گئے فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سعودی ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ہوگی۔