رضوان نقوی:پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس نادہندہ سرکاری اداروں کے خلاف متحرک۔ پی آراے نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر کے آٹھ کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ پی آراے نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئےہیں۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی پراپرٹی ڈویلپنگ سروسز کی مد میں واجب الادا سیلز ٹیکس کی مد میں پی آراے کی نادہندہ تھی۔ پی آراے نےایجرٹن روڈ پرواقع پنجاب بینک برانچ میں اکاؤنٹس منجمد کرکے فاٹا کے اکاؤنٹس سے8 کروڑ 50لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس میں اربوں کا فراڈ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار
پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سال دوہزار تیرہ اور دوہزار پندرہ کے بقایہ جات ادا نہیں کررہی تھی۔پی آراے ذرائع کا کہنا ہےکہ متعدد مرتبہ نوٹسز بھیجنے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پراکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری کی گئی ہے۔