ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس میں اربوں کا فراڈ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار

پراپرٹی ٹیکس میں اربوں کا فراڈ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ایف آئی اے نے پراپرٹی ٹیکس میں اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے پراپرٹی ٹائیکون کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا۔ ٹرانسفر ٹیکس میں خرد برد کرنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کی لسٹ مانگ لی گئیں۔

فیڈرل بورڈ اف ریونیو نے ایسی متعدد ہاوسنگ سوسائٹیز کی نشاندہی کی جس میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں خردبرد کی گئی جس سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ایف آئی اے نے ایسے پراپرٹی ٹائیکونز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور ایف بی آر کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبرکو لازمی پڑھیں:ایف آئی اے  نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں پر جانچ پڑتال شروع کردی

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی کی ٹرانسفر کے دوران بینکوں کی جعلی مہریں استعمال کر کے خرد برد کی گئی جس سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جانے والا ٹیکس چوری کیا گیا جو واپس دلوایا جائے گا۔