ملک اشرف : اقدام قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری پر مدعی مقدمہ پریشان ہو گیا۔مدعی مقدمہ سہراب خان نے داد رسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق کہ اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم محمد اصغر سمیت دیگر شریک ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔تھانہ کاہنہ کی چوکی لکھو کی کے تفتیشی سب انسپکٹر امجد علی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائی نہیں کر رہے۔مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ 28 مارچ کو مقدمہ درج کروایا گیا مگر اس کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری سے گریز کر رہی ہے۔مدعی مقدمہ نے استدعا کی ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جائیں۔