ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے دو ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور احمد قریشی کا لاہور سے قصور جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم کا قصور سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں دونوں ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم اپریل تک اپنی نئی تعیناتی کی جگہ پر رپورٹ کریں۔