ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستا پیٹرول منصوبہ مؤخر، ایپلی کیشن تیاری کی تیاری بھی روک دی گئی

سستا پیٹرول منصوبہ مؤخر، ایپلی کیشن تیاری کی تیاری بھی روک دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی پر سستا ایندھن فراہم کرنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سبسڈی کے طریقہ کار اور مالی بوجھ کی تقسیم پر اتفاق نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ایک خصوصی موبائل ایپلی کیشن تیار کی جا رہی تھی جس کے ذریعے مستحق صارفین کو سستا پیٹرول فراہم کیا جانا تھا، تاہم اختلافات کے باعث اس ایپلی کیشن پر کام بھی روک دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے منصوبے کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایپلی کیشن کے ذریعے فیول کی فراہمی اب حکومتی منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ آئی ٹی جلد ہی عوام کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے گی۔

شزہ فاطمہ نے مزید وضاحت کی کہ ملک میں فیول کی دستیابی کا کوئی بحران نہیں ہے، اصل چیلنج ادائیگیوں کے توازن (Balance of Payments) کا ہے۔

 معاشی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے تحفظات اور بڑھتے ہوئے مالی خسارے کے باعث حکومت کے لیے اس وقت بڑی سبسڈی دینا ممکن نہیں رہا۔