علی رامے: پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کی تحلیل کا اصولی فیصلہ ہوگیا جبکہ 559 آسامیاں ختم کردی گئیں ہیں۔
پنجاب حکومت نے سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کردی جبکہ ہسپتالوں کا انتظام پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ کے حوالے ہوگا۔
دستاویزات کے مطابق کمپنی کی 559 اسامیوں کو بھی ختم کردیا گیا، جبکہ کمپنی بینک میں موجود 20 ملین روپے خزانے میں جمع کرانے کی پابند ہوگی۔
ذرا ئع کے مطابق کمپنی کی گزشتہ 4 سالوں کا مالیاتی آڈٹ کرانے کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ کمپنی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں یہ تجویز زیر غور آئی تھی۔
ذرائع کا کہناہے کہ گورننگ باڈی نے کمپنی کو باقاعدہ تحلیل کرنے کی سفارشا ت حکومت سے کی تھیں جبکہ 2004 میں قائم کی گئی کمپنی کامقصد صنعتی کارکنوں ، انکے خاندانوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔