ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی، ساس اور خالہ ساس کو جلا کر قتل کرنے والے کی اپیل مسترد

بیوی، ساس اور خالہ ساس کو جلا کر قتل کرنے والے کی اپیل مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے بیوی ،ساس اور خالہ ساس کے قاتل کی اپیل مسترد کردی۔

ملزم سلطان احمد نے ذاتی رنجش پر تین خواتین کو جلا کر قتل کیا تھا، پراسیکیوٹر  نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس گواہیاں موجود ہیں، پٹرول اور لائیٹرز فروخت کرنے والوں نے مجرم کو شناخت کیا۔

ملزم  کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کا موقف ہے کہ خواتین خود کھانا بناتی ہوئی جلی ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ  نے کہا کہ بیوی کو قتل کیوں کرتے ہیں طلاق بھی تو دے سکتے ہیں، کیسے لوگ اپنی بیوی کو قتل کر دیتے ہیں۔
ملزم سلطان احمد کے خلاف  2022 رحیم یار خان میں تین خواتین کو جلا کر قتل کرنے پرقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer