ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،ایئرلائن کا ایمرجنسی موڈ آن کرنے کا فیصلہ

ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،ایئرلائن کا ایمرجنسی موڈ آن کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے بعد کورین ایئرلائن نے ایمرجنسی موڈ آن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورین ایئرلائن کےمطابق ایندھن کے اخراجات کسی بھی فضائی کمپنی کےکل خرچ کا 30 فیصدہوتے ہیں،تیل کی موجودہ بلند قیمتیں برقراررہیں تویہ شرح دوگنا ہوسکتی ہے،اس حوالے سے کمپنی اخراجات کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

کورین ایئرکاکہنا ہےکہ ضرورت پڑنے پر پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے،یکم اپریل سے ایئر لائن کا ایمرجنسی منیجمنٹ موڈ نافذ ہوجائے گا۔