ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کمی کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ثمرہ فاطمہ:لاہور میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم اپریل سے 4 اپریل تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں رات گئے بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

ادھر کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ آئندہ 2 روز کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 اپریل سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں اور بارش کا یہ سلسلہ 4 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہونے اور درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔