پولیس کانسٹیبلز کے لیے اچھی خبر

Police constables,Punjab,Ig punjab,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس کےبڑے افسران کی ترقیوں کےبعد کانسٹیبلز کے لیے اچھی خبر،کانسٹیبلز کی لاہور سمیت صوبے میں ترقیوں کا عمل تیزکرکے 14اپریل تک رپورٹ بھجوانے کا حکم دیدیا گیا۔
 آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں 15دنوں کے اندر کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹبل کے عہدے پر ترقیاں دینے کی ہدایت کردی کیونکہ صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے چھوٹے ملازمین کی ترقیوں کا عمل رکاہوا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے صوبے بھر میں ترقیوں کا عمل مکمل کرکے رپورٹ بھجوائی جائے ،چھوٹے ملازمین کی ترقیوں میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام افسران کو مراسلہ بھجوادیا۔