(ویب ڈیسک) مہیش بھٹ نے اپنی چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ساتھ شادی سے متعلق افواہوں کی واضح طور پر تردید کی ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں مہیش بھٹ نے کہا کہ یہ صرف افواہیں ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جا رہا۔ واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی کی افواہیں سالوں سے پھیلی ہوئی ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ان دونوں کی شادی کب ہورہی ہے۔ ان کی شادی کی تازہ اطلاعات کی بھی اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے البتہ نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی شادی اپریل میں ہوسکتی ہے۔