ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو وارننگ؛ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کامشترکہ اعلامیہ جاری

عمران خان کو وارننگ؛ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کامشترکہ اعلامیہ جاری
کیپشن: opposition parties
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کا اجلاس اپوزیشن لیڈ رشہباز شریف کی صدارت میں ہوا. اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا.اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس خبر دار کرتا ہے کہ کسی بھی غلط اقدام کے نتائج کے زمہ دا ر عمران خان خود ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس اپوزیشن لیڈ رشہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، تحریک عدم اعتماد اور مبینہ خط کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہو ا۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔جس میں کہا گیا کہ عمران نیازی ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں اور غیر آئینی طورپر وزیراعظم کے منصب پر قابض ہیں۔اپوزیشن عمران نیازی کو کسی قسم کا این آر او نہیں د ے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس خبر دار کرتا ہے کہ کسی بھی غلط اقدام کے نتائج کے زمہ دا ر عمران خان خود ہونگے۔

متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن اوراس کا ساتھ دینے والی جماعتوں کے 172 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس نے متحدہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری ہونے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے ارکان قومی اسمبلی کی مطلوبہ سے زائد تعداد میں دستیابی پراطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس نے آئین ، قانون اور پارلیمانی جمہوری عمل کے ذریعے تحریک عدم اعتماد کو طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے فیصلے کا اعادہ کرتے ہوئے دوٹوک طور پر واضح کیا کہ عمران نیازی کو اپوزیشن کوئی این آر او نہیں دے گی۔

اس ضمن میں ذرائع سے چلائی جانے والی گمراہ کن خبریں متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتیں۔ عدم اعتمادکی تحریک کے ذریعے متحدہ اپوزیشن ملک میں نئی جمہوری اور آئینی روایات قائم کرے گی اور ماضی کے غیرجمہوری رویوں کو ہمیشہ کے لئے ترک کرکے نئے جمہوری وآئینی دور کو فروغ دے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer