ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کو سابقہ اہلیہ ریحام خان کا اہم مشورہ

Reham Khan On Imran Khan
کیپشن: Reham Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک))سیاست کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر عمران مخالف حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑی ہوئی ہے اس تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ٹویٹ کرتے عمران خان کو اہم مشورہ دیا۔

تفصیلات کےمطابق ریحام خان ان دنوں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام پی ٹی آئی  کی پالیسوں اور کپتان پر اکثر تنقید کرتی ہوئی نظر آتی ہیں،سوشل میڈیاپرمتحرک ریحام خان نے ایک ٹویٹ کیا جس میں کانگریس رہنما نوجوت سدھو کے ہمراہ کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' کی میزبانی کا مشورہ دیا۔

 گزشتہ روز ٹوئٹر پر صارف کی دلچسپ ٹوئٹ کی تصویر شیئر کی۔تصویر اس وقت کی ہے جب عمران خان اور سدھو کی ملاقات  گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور  میں ہوئی۔شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن پر صارف نے لکھا کہ 'میں نے سب انتظام کرلیا ہے، انڈین پریمیئر لیگ میں دونوں بھائی مل کے کمنٹری کریں گے'۔

ریحام نے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ 'میرے خیال میں کپل شرما شو زیادہ بہتر رہے گا'۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer