ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تحریک عدم اعتماد پر آخری صف بندی، اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کو اہم ہدایات

bilawal bhutto,khalid maqbool siddiqui,shahbaz sharif
کیپشن: bilawal bhutto,khalid maqbool siddiqui,shahbaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  تحریک عدم اعتماد پر آخری صف بندی ،شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس، بلاول بھٹو کی ظہرانے میں شرکت، ارکان قومی اسمبلی کو  اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد حتمی مرحلے میں داخل ہونے کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت  کی ہے۔ ظہرانے میں پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی اسمبلی بھی  شریک ہوئے جنہیں چئیرمین بلاول بھٹو  زرداری نے  تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی سربراہان کا اجلاس قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ پر منعقدہوا ہے جس میں انتخابی اصلاحات پر غور کیا گیا۔حزب اختلاف میں شامل جماعتیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنا چاہتی ہیں۔حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ نئی حکومت جلد از جلد انتخابی اصلاحات مکمل کرنے کے بعد اسمبلیوں کو تحلیل کر کے عام انتخابات کرائے گی۔اس اجلاس کے بعد متحدہ حزبِ اختلاف کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں ایوان میں ہونے والی کارروائی پر حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے طور پر اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھا ہےجس میں انہیں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں شریک نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یادرہے زیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہوگی۔ اجلاس آج شام چار بجے شروع ہو گا۔28 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس پر سات روز میں ووٹنگ ہونی ہے۔