بچوں کی سکول فیس میں رعایت دینے کی تجویز

بچوں کی سکول فیس میں رعایت دینے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : کورونا  وائرس کے پیش نظر سکولوں میں دو ماہ کی چھٹیاں ،حکومت نے اپریل اور مئی کی فیس میں والدین کو 20 فیصد رعائیت دینے کی تجویز دے دی ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کہتے ہیں کہ 48 گھنٹوں میں فیسوں کی کمی کی تجویز پر وزیر اعلی پنجاب سے منظوری کرا لی جائے گی ۔


پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں نجی سکولوں کی فیسوں کمی کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر تعلیم مراد سے چھٹیوں کے دوران نجی سکولوں کو فیسوں میں 20 فیصد رعائیت کی تجویز دے دی ۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نجی سکولوں سے 20 فیصد فیسوں میں کمی کی درخواست کی ہے جس کا حتمی فیصلہ 48 گھنٹوں میں وزیر اعلی پنجاب کی منظوری سے کرلیا جائے گا۔

نجی سکول مالکان کا کہنا ہے کہ فیسوں میں کمی کا فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا جائے گا ، مستحق طلباء کو سو فیصد تک رعایت دینے کے لیے تیار ہیں،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ نجی سکول کسی ٹیچر کو نہیں نکالیں گے اور وہ اساتذہ کو چھٹیو ں  کے دوران پوری تنخواہیں دینے کے پابند ہونگے۔

یا د رہے پاکستان  میں  کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1848 تک جا پہنچے ہیں۔ان ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 5 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔   بلوچستان میں ایک اور  گلگت بلتستان میں اب تک 2 افراد  کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔یہ رفتا ر تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer